شاہ بالا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ قریبی رشتہ دار لڑکا جس کو برات میں دولھا کے پیچھے گھوڑے پر بٹھایا گیا ہو، شہ بالا۔ "اس کے بعد دولہا کو آویزاں لکڑی کے پرندوں کے نیچے لایا جاتا ہے ساتھ اس کا شاہ بالا ہوتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، چولستان، ٣١٥ )

اشتقاق

فارسی سے ماخوذ صفت 'شاہ' کے ساتھ ہندی اسم مذکر 'بالا' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٤ء کو "چولستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر